اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کے ٹو بیس کیمپ کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر مقامی کوہ پیما جاں بحق، 3 زخمی

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہور نیوز) شگر میں کے ٹو بیس کیمپ کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آگیا۔

برفانی تودے کی زد میں آکر مقامی ہائی پورٹر جاں بحق ہوگیا، حادثے میں تین غیر ملکی کوہ پیما زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہائی پورٹر کی میت بیس کیمپ منتقل کر دی گئی۔

واضح رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم جوئی میں حادثے پیش آتے رہتے ہیں، پہلے بھی غیر ملکی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھاکہ پاکستان کے معروف کوہ پیما سمیت دیگر غیر ملکی کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے میں مصروف رہتے ہیں، اس دوران غیر ملکی کوہ پیما کیساتھ حادثہ پیش آیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل دس نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم بھی پاکستان کے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے، سیون سمٹ ٹریکس اور سونا شرپا نامی کوہ پیما بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے