اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو، حارث رؤف کو ولن قرار دیدیا

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(لاہور نیوز) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو فلمی کرداروں میں ڈھال دیا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو، حارث رؤف کو ولن اور حسن علی کو کامیڈی کنگ قرار دے دیا۔

پی سی بی نے سلمان علی آغا کی کرکٹرز کے کرداروں پر دلچسپ تبصروں کی ویڈیوجاری کر دی۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، ناکام عاشق کا کردار عبداللہ شفیق کے لیے موزوں ہوگا، سنگر فخر زمان کو لوں گا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا، اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غائب کرادوں۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان نے اپنے چھپے ٹیلنٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی شاعری کرسکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ایک شعر بھی سنایا، منتظر میرے زوال کے ہیں، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے