اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کالج میں روبوٹکس نمائش اور مقابلوں کا انعقاد،مختلف شہروں سے طلبا و طالبات کی شرکت

09 Jul 2025
09 Jul 2025

(لاہور نیوز)پنجاب کالج کیمپس 8 لاہور میں شاندار روبوٹکس نمائش اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے چودہ بڑے شہروں سے پنجاب کالجز کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

رپورٹ کےمطابق مقابلوں میں "میز سولور"، "سومو ریسلر"، "روبو سوسر"، "پروجیکٹ ایگزیبیشن" اور "میسٹری بکس" جیسے دلچسپ اور جدید کیٹیگریز شامل تھیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی سیٹلائیٹ اینڈ آپریشنز سپارکو پاکستان تمغہ امتیاز محمد عمران اورآئی ٹی پروفیشنل کنول چیمہ نے خصوصی شرکت کر کے سٹوڈنٹس کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

لاہور، سرگودھا، سیالکوٹ، رحیم یار خان، اوکاڑہ، بہاولپور، ملتان، قصور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، پشاور اور پھالیہ کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔طلبا و طالبات نے پروجیکٹ ایگزیبیشن میں "سمارٹ پارک"، "سمارٹ ٹریفک کنٹرول"، "ریسکیو USV"، "ہائیڈرو پاور سمارٹ ولیج"، اور "کار پارکنگ سسٹم" جیسے تخلیقی اور قابلِ عمل منصوبے پیش کیےجنہیں خوب سراہا گیا۔

ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز آغا طاہر اعجاز اور ڈائریکٹر پنجاب کالجز لاہور محمد عارف چوہدری  کا کہنا تھا پنجاب کالجز  نےطلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے روبوٹکس لیب قائم کی ہے اور حکومت کو چاہیے کہ ان ہونہار نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر مواقع فراہم کرے تاکہ ان کا ہنر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

دوسری جانب طلبا و طالبات نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور ہم نے بڑی محنت اور جذبے سے اپنے پروجیکٹس تیار کیے ہیں،تاہم یونٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں 10 لاکھ کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے