اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ اتھارٹی کی گلشن اقبال میں کارروائی، 250 کلو مضر صحت گوشت تلف

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گلشن اقبال میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 250 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق بیمار جانور کا گوشت گلشن اقبال میں آٹو رکشہ کے ذریعے سپلائی کیا جا رہا تھا، آٹو رکشہ میں گوشت لے جانے والے 3 افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے کارروائی کرتے ہوئے گوشت قبضے میں لے کر پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تفصیلی معائنے سے ثابت ہوا کہ گوشت انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ تھا، جبکہ رکشہ سوار افراد کے پاس ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا۔

عاصم جاوید کا مزید کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کا استعمال مختلف موذی امراض کا سبب بن سکتا ہے، صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے