اپ ڈیٹس
  • 315.00 انڈے فی درجن
  • 317.00 زندہ مرغی
  • 459.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.33 قیمت فروخت : 39.40
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.10 قیمت فروخت : 281.60
  • یورو قیمت خرید: 326.68 قیمت فروخت : 327.26
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.51 قیمت فروخت : 377.18
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.59 قیمت فروخت : 184.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.32 قیمت فروخت : 201.68
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.84 قیمت فروخت : 1.85
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.95 قیمت فروخت : 75.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.55 قیمت فروخت : 76.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.40 قیمت فروخت : 919.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 420400 دس گرام : 360400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 385364 دس گرام : 330364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5168 دس گرام : 4435
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی مستعفی ہو گئے

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(ویب ڈیسک) سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے اپنا استعفی رجسٹرار  لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے سول جج محمد رمضان ڈھڈی نے وکالت کی پرٹیکس شروع کرنے کیلئے استعفی دیا، محمد رمضان ڈھڈی نے بطور سول جج، گیارہ سال چار ماہ اور سات دن کام کیا۔

استعفی کے متن کے مطابق انہوں  نے کہا، یہ سفر میرے لیے پیشہ ورانہ، روحانی، اخلاقی اور سیکھنے سے بھرپور رہا، اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معزز ساتھیوں  اور معزز سینئرز کا، پیشہ ورانہ تربیت اور رہنمائی میں اہم کردار کرنے والے ساتھیوں اور سینئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں معزز ہائی کورٹ  کا بطور ادارہ بھی شکر گزار ہوں،

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں  نے اعتماد اور باوقار ماحول فراہم کیا، جہاں میں قانون و انصاف کی خدمت کر سکا، یہ سال میرے لیے ایک مقدس امانت تھے، اللہ ہمیں دیانتداری، خلوص اور انسان دوستی کے ساتھ خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے