07 Jul 2025
(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
سی ٹی او نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ کم عمر ڈرائیورز کو سڑک پر دیکھتے ہی فوری کارروائی کی جائے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے جبکہ سیف سٹی میں تعینات ٹریفک سٹاف کو بھی فوری نشاندہی کر کے ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے، یکم سے 30 جون تک کم عمر ڈرائیورز کیخلاف 33,277 چالان کئے جا چکے جبکہ 251 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
