اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام کے پُرامن انعقاد پر مریم نواز کی وزرا ، اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش

06 Jul 2025
06 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل ہو گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بہترین انتظامات پر وزراء اور اداروں سمیت تمام ٹیم کوشاباش دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتظامات کے لحاظ سے بہترین،پُرامن ترین محرم منعقدہوا۔

وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہوم پنجاب، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، پی ٹی اے سمیت تمام اداروں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز  نے محرم کے انتظامات میں تعاون پر امن کمیٹیوں، علماءکرام اور عزاداران حسین سے بھی اظہار تشکر کیا۔

دوسری جانب سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے دیگروزراء کے ہمراہ مرکزی جلوس کاجائزہ لیا، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب بھر کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ الحمدللہ تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں کی بروقت مرمت کی گئی جبکہ سبیلوں سمیت عارضی طبی مراکز قائم کئےگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے