
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شریک ہوئے، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انورکی شرکت،ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، کمشنر زید بن مقصود بھی ہمراہ تھے۔
مانیٹرنگ ہال سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے مرکزی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری ہے، ایم ڈی سیف سٹیزاتھارٹی محمد احسن یونس نے سکیورٹی صورتحال بارے بریفنگ دی۔
سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب میں 22 ہزار کیمرے سے عاشورہ کی مانیٹرنگ کی گئی، خواجہ سلمان رفیق نے کہا قانون نافذکرنیوالےاداروں کی محنت سے امن کی فضا قائم ہے۔
بلال یاسین نے کہا پنجاب میں2845جلوس،2502مجالس کی مانیٹرنگ کی گئی ، مجتبی شجاع الرحمان نے کہا محکمہ داخلہ کاسائبرپٹرولنگ سیل فرقہ واریت کیخلاف ایکشن لے رہا ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ فرقہ وارانہ مواد پر 1834 اکاؤنٹ رپورٹ، 185 افراد گرفتار ہوئے، عزاداروں کی بحفاظت واپسی تک عملہ ڈیوٹی پر مامور رہے، خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ گزار رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ نے عشرہ محرم انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے فیلڈ میں گزارا۔
بلال یاسین نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے تمام انتطامیہ اور پولیس فیلڈ میں ایکٹو ہیں جبکہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ شوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔