اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

یوم عاشور پر لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہسپتال ہائی الرٹ

06 Jul 2025
06 Jul 2025

(لاہور نیوز) یوم عاشور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے۔

 محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو یوم عاشورہ پر طبی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور میں میو ہسپتال ،جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال ، سروسز ہسپتال ، گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال بھی ہائی الرٹ ہیں، تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے، ایمرجنسی میں تمام اقسام کا بلڈ ، جان بچانے والی ادویات کا سٹاک بھی موجود ہونا چاہئے ۔

 صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں لیب اور ریڈیالوجی مشینوں کو بھی مکمل فعال رکھنے ، ہسپتال کی انتظامیہ کو ایمرجنسی میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے زائرین اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے