اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہورنیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا۔اس دوران مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔

ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا آڈیو پیغام بھی سپیکر پر نشر ہو رہا تھا، جس میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان شامل تھا۔دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے صفائی، عملے کی موجودگی اور طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی جاری تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 30 مارچ کو مریم اورنگزیب نے جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا اسی طرح بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے