اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہور نیوز) دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایک ایسا دن جو ہمیں جسمانی صحت، ذہنی سکون اور روحانی توازن کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔

یوگا ماہرین کے مطابق یہ صرف ایک جسمانی مشق نہیں بلکہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے جو انسانی جسم، ذہن اور روح کو ہم آہنگ کرنے میں مدد دیتا ہے، اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی سیشنز، ورکشاپس اور آگاہی واکس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یوگا نہ صرف جسم کو لچکدار بناتا ہے بلکہ اس سے ذہنی دباؤ، بے چینی، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر کئی نفسیاتی و جسمانی مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے، یوگا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک قدرتی تھراپی ہے جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوتے۔

یوگا انسٹرکٹرز کا کہنا ہے کہ یوگا روزمرہ کی زندگی میں ذہنی سکون لانے اور خود شناسی کیلئے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

یوگا کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ یوگا کرتے ہیں اور اس سے انہیں ایک خاص قسم کی تازگی اور ذہنی سکون کا احساس ہوتا ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ یوگا کرنے کے بعد جیسے اندر کی تھکن اتر جاتی ہے، انسان ہلکا محسوس کرتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آج کی تیز رفتار اور شور زدہ زندگی میں یوگا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی توازن کیلئے بھی ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے، یہ نہ صرف ایک مشق بلکہ ایک شعور ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے