اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے، تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ خان  نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے