اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔

محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔

تحقیق کی شریک مصنفہ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل اس متعلق معلوم ہونے سے علاج کے لیے وقت میسر آجاتا ہے۔ ٹیومر ابتدائی مرحلے میں ہوتے ہیں اور قابلِ علاج ہوتے ہیں۔تحقیق میں سائنس دانوں نے این ایچ ایس کے ہارٹ اٹیک، فالج، ہارٹ فلیئر اور دیگر قلبی امراض کے عوامل جاننے کے لیے ایک بڑے مطالعے میں شامل شرکاء سے نمونے اکٹھے کیے۔

محققین نے مذکورہ مطالعے میں شریک 52 افراد کے خون کے نمونوں کے جائزے کے لیے جینوم کی ترتیب کی ایک انتہائی درست اور حساس تکنیکیں تیار کیں۔ان میں سے 26 افراد میں سیمپل اکٹھا کرنے کے چھ ماہ بعد کینسر کی تشخیص ہوگئی اور 26 جن میں تشخیص نہیں ہوئی ان کو بطور کنٹرول گروپ رکھا گیا۔ان 52 میں سے آٹھ میں خون کے نمونے لیتے وقت ملٹی کینسر ارلئی ڈیٹیکشن (ایم سی ای ڈی) لیبارٹری ٹیسٹ مثبت آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے