اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر مافیا بے قابو، مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے باہر

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہور نیوز) برائلر مافیا کی من مانیوں کے باعث مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔

ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر  نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، محض تین روز میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 461 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ہول سیل ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 318 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈے اگرچہ فی درجن 287 روپے پر برقرار ہیں، تاہم مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8,490 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ادھر سبزی اور پھلوں کی قیمتوں نے بھی عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے، مارکیٹ میں اشیائے خورونوش من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جن میں ادرک 680 روپے، لیموں 550 روپے، لہسن 350 روپے، ٹماٹر 80 روپے اور پیاز 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ  ٹینڈے اور اروی 220 روپے، شملہ مرچ 200 روپے، گوبھی 150 روپے اور آلو 100 روپے فی کلو دستیاب ہیں، پھلوں کی قیمتیں بھی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی ہیں، جہاں جامن 450 روپے، فالسہ 380 روپے، خوبانی اور آڑو 320 روپے جبکہ آم 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے