
12 Jun 2025
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں البرکا بینک کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔