اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لیگ کرکٹ: بابر سمیت کئی قومی کرکٹر کو این او سی مل گیا

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کے لیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کے لیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو وارکشائر کاؤنٹی کے لیے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاشف علی اور محمد عباس کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رؤف کو میجر لیگ کرکٹ کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے