اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکیل اور افسران کا موقف سننے کے بعد پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے شہری کا نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار حسین نے شہری شاہد جاوید کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی سیکرٹری داخلہ  کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا ،ڈی جی امیگریشن مصطفی کمال قاضی ،ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل اور سی پی او فیصل آباد  صاحبزادہ بلال عمر سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش  ہوئے۔

عدالت نے وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے، قبل ازیں سماعت شروع ہوئی تو فاضل جج  نے افسران سے استفسار کیا کہ وفاق کہتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے کہنے پر نام ای سی ایل میں نام  شامل گیا گیا، پنجاب حکومت کے لاء افسر  نے بتایا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کے سفارش پر درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

عدالت نے استفسار کیا بتایں کہ کیا ہوم سیکرٹری پنجاب کی سفارشات کے تحت وفاق پر عمل درآمد کرنا لازم ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا  نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کے متعلق قوانین پڑھ کر سنائے اور عدالت کو بتایا کہ ان کا کیس اے کیٹیگری میں فعال نہیں کرتا بلکہ بی میں فعال کرتا ہے اور ان کے کیس میں ڈی جی امیگریشن  کے پاس نام  پی سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ہے۔

جسٹس انوارِ حسین نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کتنے مقدمات میں حکومت پنجاب نے وفاق کو لیٹر لکھا، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل نے جواب دیا ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سفارش پر 571 لوگوں کے نام پی سی ایل میں شامل ہوئے جبکہ 106 لوگوں  کے نام ہی سی ایل سے نکالے گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ملزم درخواست ضمانت پر ہے، عدالت نے سی پی او فیصل آباد سے پوچھا کہ اگر ملزم ضمانت پر ہے تو آپ اسے کیسے بیرون ملک جانے سے روک سکتے ہیں؟ جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف ٹرائل چل رہا ہے، عدالت نے کہا اگر ملزم بیرون ملک سے واپس نہیں آئے گا، تو اس کی ضمانت خارج ہو جائے گی، ایک مقدمہ میں ضمانت ہونے کے باوجود اس کو بیرون ملک جانے سے کیسے روکا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے