اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں فتح کو پاکستان کے نام کردیا

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(ویب ڈیسک) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن روانگی سے قبل ارشد ندیم کا ایک پیغام میں کہنا ہے کہ سب کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے فائنل میں کامیابی دی اور پورے پاکستان کو عزت دی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ آج رات وطن پہنچ رہا ہوں بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پیرس اولمپکس کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک اور فتح سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل میری اور کوچ کی محنت کا نتیجہ ہے، آج رات انشاء اللہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ رہا ہوں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ بڑی خوشی ہو رہی ہے، پیرس اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا ایونٹ تھا، اللہ تعالیٰ نے اس ایونٹ میں بھی پاکستان کو فتح دی۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 50 سال بعد پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973ء میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے جیولین تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولین تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے جیتا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے