اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(لاہور نیوز)پاکستان نے آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے پرویز حسین34 گیندوں پر 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسن نے 42 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنز کی اننگ کھیلی، کپتان لٹن داس 22، شمیم حسین 15 اور مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جاکر علی نے 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے