اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان نے ایک اور گولڈ، ایک برانز میڈل جیت لیا

30 May 2025
30 May 2025

(ویب ڈیسک) ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے ایونٹ میں ایک اور گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل بھی جیت لیا۔

دوحہ میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے رشید خان نے 89 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا، وہ 50 سالہ ایتھلیٹس کے گروپ میں شریک تھے۔

رشید خان ٹوٹل 170 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسنیچ میں 80 کلو گرام جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلو گرام ویٹ اٹھا کر کامیابی حاصل کی۔

51 سالہ عبدالمالک نے ٹوٹل 193 کلو گرام وزن اٹھایا،انہوں نے اسنیچ ایونٹ میں 93 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا، ایونٹ میں دو گولڈ اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد تین ہو گئی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے