29 May 2025
(لاہور نیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،چیکنگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوسرے صوبوں سے آنے والی گاڑیاں مکمل چیک کی جائیں جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کئے جائیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔
