اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر شہید،آئی جی پنجاب کا نوٹس

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے ایک اور دلیر افسر نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔

تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شاہد پرویز شہید ہو گئے، وہ سی سی ڈی میں تعینات تھے اور ڈیوٹی کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیا اور آر پی او بہاولپور سے مکمل رپورٹ طلب کی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے سب انسپکٹر شاہد پرویز کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر افسران پولیس فورس کا فخر ہیں اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ شہید کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی پی او بہاولنگر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید افسر کو سلام پیش کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے