22 May 2025
(لاہور نیوز) تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے شہر بھر میں 35 وارداتیں کرنے والے چوروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ ٹاؤن سید سجاد حیدر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، دوران کارروائی پیشہ ور متحرک 2 چور گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزموں سے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 35 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزموں کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
