اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے سگریٹ نہ پینے والوں میں کینسر شناخت کرنے والا اے آئی ماڈل تیار کرلیا

22 May 2025
22 May 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے ایک مصنوعی ذہانت(اے آئی)ماڈل تیار کیا گیا ہے جو سگریٹ نہ پینے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

اس ماڈل کا نام CXR-Lung-Risk ہے، اور یہ صرف ایک معمولی سینے کے ایکسرے کی مدد سے خطرے کا اندازہ لگاتا ہے۔ یہ اےآئی ماڈل ڈیپ لرننگ کا استعمال کرتا ہے، جو سینے کے ایکسرے میں موجود باریک علامات کو پہچان کر کینسر کے خطرے کا اندازہ لگاتا ہے۔اس ماڈل کو 147,497 ایکسرے تصاویر پر تربیت دی گئی، جن میں 40,643 افراد شامل تھے، جن میں سگریٹ پینے والے اور نہ پینے والے دونوں شامل تھے۔

ماڈل کو 17,407 سگریٹ نہ پینے والے افراد پر آزمایا گیا جنہوں نے 2013 سے 2014 کے درمیان معمول کے ایکسرے کروائے تھے۔ ان میں سے 28 فیصد افراد کو ماڈل نے کینسر کے "ہائی رسک" کے طور پر شناخت کیا جن میں سے 2.9% افراد کو بعد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔

یہ شرح 1.3% کے اس معیار سے زیادہ ہے جس پر نیشنل کمپریہینسو کینسر نیٹ ورک (NCCN) کے مطابق کینسر کی اسکریننگ کی سفارش کی جاتی ہے۔یہ اے آئی ماڈل خاص طور پر اہم ہے کیونکہ موجودہ اسکریننگ گائیڈلائنز صرف ان افراد کے لیے ہیں جو سگریٹ پیتے ہیں یا پیتے رہے ہیں۔ تاہم پھیپھڑوں کا کینسر ان افراد میں بھی پایا جاسکتا ہے اور جاتا رہا ہے جو کبھی سگریٹ نہیں پیتے۔

یہ ماڈل موجودہ ایکسرے تصاویر کا استعمال کرکے ان افراد میں بھی کینسر کے خطرے کی پیش گوئی کر سکتا ہے، جو اسکریننگ کے موجودہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے