اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ،باٹا پور: سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک

21 May 2025
21 May 2025

(ویب ڈیسک) لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈپارٹمنٹ) نے رائیونڈ اور باٹا پور کے مختلف علاقوں میں دو چھاپے مارے جن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، دونوں ہلاک شدہ ملزمان متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

رائیونڈ میں سی سی ڈی نے چھاپہ مار کر عامر شہزاد نامی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ سے عامر شہزاد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق، ہلاک شدہ ملزم پر متعدد سنگین وارداتوں کا مقدمہ درج تھا۔

اسی طرح باٹا پور میں بھی سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران شوکت علی نامی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور شوکت علی موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ شوکت علی بھی مختلف ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

سی سی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے جاری مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے