19 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کی بلڈنگ کی تزئین و آرائش پر کام شروع کر دیا گیا۔
لارنس روڈ امتحانی سینٹر میں امیدواروں کی سہولت کیلئے جدید لفٹ لگائی جائے گی، لاہور بورڈ میں پہلی بار ڈے کیئر سینٹر بھی بنایا جائے گا۔
امتحانات میں سال 2026 سے امیدواروں کی حاضری بائیو میٹرک کے ذریعے سے ہو گی، رواں سال امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 ہی ہونگے۔
تعلیمی بورڈ کی تزئین و آرائش کیلئے 27 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
