اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چاول کے شوقین افراد کیلئے پریشان کن خبر سامنے آگئی، زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف

18 May 2025
18 May 2025

(ویب ڈیسک) تحقیقاتی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں دستیاب چاولوں میں زہریلی دھاتوں جیسے آرسینک، سیسہ، کیڈمیم اور پارہ کی خطرناک مقداریں پائی گئی ہیں،جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کی رپورٹس کے مطابق، 105 برانڈز کے 211 چاولوں کے نمونوں میں آرسینک، سیسہ، کیڈمیم اور پارہ کی تشویشناک مقداریں پائی گئیں۔ آرسینک کی سطح بعض نمونوں میں 151 پارٹس پر بلین تک ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں 100 سے زائد چاولوں کے برانڈز میں آرسینک اور کیڈمیم کی خطرناک سطحیں پائی گئیں جو کینسر اور دیگر دائمی بیماریوں کے خطرات کو بڑھا سکتی ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے پنجاب کے صنعتی علاقوں میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہاں کی مٹی، پانی اور چاولوں میں زہریلی دھاتوں کی مقداریں عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حدود سے تجاوز کر گئی ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں ۔ زہریلی دھاتوں کی طویل مدتی نمائش سے کینسر، دل کی بیماریاں، اعصابی نظام کی خرابی، اور بچوں میں ذہنی نشوونما میں رکاوٹ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ بچوں، حاملہ خواتین اور بزرگ افراد ان دھاتوں کے اثرات کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں، اور ان کے لیے یہ خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے