اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام فتح ریلی

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی پر اظہار یکجہتی اور قومی جذبے کے فروغ کے لئے لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کے زیراہتمام ایک پُرجوش فتح ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثوبیہ جاوید نے کی، ریلی میں ہسپتال کے تمام شعبوں کے افسران، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکل عملہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کی حمایت اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات درج تھے، ریلی کے دوران "پاکستان زندہ باد" اور "افواج پاکستان پائندہ باد" کے نعرے گونجتے رہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹر ثوبیہ جاوید نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی عسکری برتری، حکمت عملی اور قومی وقار کا عملی مظہر ہے، یہ محض ایک ردعمل نہیں بلکہ عالمی برادری کے لئے ایک پیغام ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور افواج پاکستان کی مکمل حمایت ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

ریلی کے اختتام پر ملک کی سالمیت، افواجِ پاکستان کی مزید کامیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے