
16 May 2025
(ویب ڈیسک) لیسکو نے ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر کے ذریعے ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی۔
کارروائی کے دوران انڈسٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایکسیئن شاہ پور ثناء محمد کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں سافٹ ویئر کی مدد سے بجلی چوری کی گئی،بجلی چوری کرنے پر انڈسٹری کا کنکشن منقطع کر دیا گیا،مقدمہ درج کروا کر لاکھوں روپے کا ڈی بل چارج ہوگا۔
لیسکو چیف کی ہدایت پر ایس ای جمشید زمان اور ایکسیئن ثناء محمد نے کارروائی کی،ریجنل منیجر محمد رشید اور ایکسیئن عامر اکرام بھی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔