
16 May 2025
(لاہور نیوز) ستوکتلہ کے علاقے میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار سے 30 سالہ نوجوان ندیم کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی نوجوان کے دونوں بازوؤں اور کمر پر گہرے زخم آئے تاہم ہسپتال ندیم کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔