
15 May 2025
(لاہور نیوز) کلمہ فلائی اوور پر مسافر رکشہ اور لوڈر کے درمیان تصادم ہو گیا، اطلاع ملنے پر حادثے کی جگہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔
گلبرک پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث فیروزپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
بعدازاں ٹریفک وارڈنز نے گاڑیوں کیلئے متبادل راستہ اختیار کر کے رش کم کرنے کی کوشش کی تاہم ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔