اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا مسیحی نوجوان کے قتل کا نوٹس، کیس ہائی پروفائل قرار

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے واقعہ پر تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے ہر کسی کے جان مال کا تحفظ کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، بلا تفریق کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت پراسیکیوشن انصاف کی فراہمی کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے، ایف آئی آر  کے متن کے مطابق کاشف مسیح کو بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے، ملزمان نے ڈنڈے اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کاشف شدید زخمی ہو گیا، کاشف تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے