اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بھارت کیساتھ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی مالی اثر نہیں پڑیگا: وفاقی وزیر خزانہ

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ معاہدے کی ادائیگی منگل کو متوقع ہے، توقع ہے کہ تجارتی مسائل ’’شارٹ آرڈر‘‘ میں حل ہو جائیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارا ہدف امریکا سے کپاس ، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا بھارت کو یکطرفہ معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے