اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اپنے وعدے پر قائم، سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی: دفتر خارجہ

11 May 2025
11 May 2025

(لاہورنیوز) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود ہماری افواج صورت حال کو ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ سنبھالی رہی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد میں کسی قسم کے مسئلے کو متعلقہ سطح پر رابطہ کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور میدان میں موجود سپاہیوں کو بھی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے