اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنگ کا جنونی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار،عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

05 May 2025
05 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارتی صارفین وی پی این کا استعمال کریں تو بلاک فنکاروں کے اکاؤنٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام بھارت میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور پاکستان کے عوام خاص طور پر اہم اور مشہور شخصیات کیخلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل کئی مشہور پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا جاچکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے