اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسحاق ڈار کی سرمایہ کاری منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

03 May 2025
03 May 2025

(لاہورنیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں دوست ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکرٹریز پٹرولیم و خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، پٹرولیم اور اقتصادی ترقی میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، نائب وزیراعظم نے طریقہ کار کو آسان بنانے، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے