اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاک فوج  نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے، اس سے قبل آج دن کو پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ماہرین کے مطابق دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے