اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حرامانی کی ہمشکل سامنے آگئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(ویب ڈیسک) شوبز کی معروف اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق یہ ویڈیو حال ہی میں منظرِ عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون حرا مانی کی ہمشکل ہیں، اور ان کی شکل و صورت، بولنے کا انداز اور یہاں تک کہ آواز میں مماثلت نے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کی مقبولیت نے حرا مانی کی ہمشکل خاتون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، مذکورہ خاتون ایک پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا تھا یہ کوئی اور نہیں حرا مانی ہی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے