
15 Apr 2025
(لاہور نیوز) شیخوپورہ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔