اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کسی کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں، اپنی زندگی سے خوش ہوں: کنول آفتاب

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر کنول آفتاب نے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے شوہر سے خوش ہیں یا نہیں۔

مشہور ٹک ٹاکراور یوٹیوبرکنول آفتاب نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں لالچی اور اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر سے خوش نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں اور یہ کہ وہ صرف پیسہ کمانے کی فکر میں رہتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود پیسہ کماتی ہیں اوران کے شوہر بھی اپنے کام سے پیسہ کماتے ہیں دونوں کی برابرکی کمائی ہے اور وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی کوششوں سے کتنی مطمئن ہیں، وہ ہمیشہ اپنے شوہر کا احترام کرتی ہیں جو ہمیشہ ان کا خیال رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے