اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد مثبت رجحان، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) گزشتہ روز کی ریکارڈ مندی کے بعد آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 602 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 280.57 روپے سے کم ہو کر 280.50 روپے پر آگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے