اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین برہم، خوشدل شاہ فینز کے طنز پر بھڑک اُٹھے

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پے در پے شکستوں کے باعث گراونڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ برہم دکھائی دیئے۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر کلین سویپ مکمل کیا، میچ کے اختتام پر فینز کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی ٹیم پر طنزیہ وار کئے گئے جس پر آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھڑک اُٹھے۔

آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تاہم سکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تصاویر پر بورڈ انتظامیہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کی۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز بارے نازیبا الفاظ ادا کئے، پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا، منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles