اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تیسرا ون ڈے: امام الحق چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق بیٹنگ کے دوران رننگ کرتے ہوئے چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران امام الحق کو فیلڈر کی تھرو کی گئی گیند ہیلمٹ کے گرل سے ہوتی ہوئی جبڑے پر جا لگی جس کے باعث امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ گیند امام الحق کے جبڑے پر لگی، وہ کنکشن ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے، ان کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اوپننگ بیٹر امام الحق کو گراؤنڈ میں موجود ایمرجنسی سینٹر میں طبی سہولت دی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پرامام الحق کو ہسپتال لے جایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے