اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے انرجی ڈرنکس کو بالوں کیلئے خطرناک قرار دےدیا،اہم تحقیق سامنے آگئی

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے انرجی ڈرنکس کو بالوں کیلئے شدید نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔

اگرچہ انرجی ڈرنکس کیفین اور شوگر کے ذریعے فوری تقویت فراہم کرتے ہیں لیکن وہ بالوں کے گرنے سمیت کئی ضمنی اثرات سے بھی منسلک ہیں۔کئی عالمی مطالعات نے مجموعی صحت پر انرجی ڈرنکس کے اثرات کی تحقیقات کی ہیں اور ان کے استعمال اور بالوں سے متعلق مسائل کے درمیان تعلق کو ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افراد کو اپنی خوراک اور طرز زندگی کے بارے میں بہتر انتخاب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔انرجی ڈرنکس میں کیفین، شوگر، امینو ایسڈز اور مختلف غذائی اجزا سمیت سپلیمنٹس کا مجموعہ ہوتا ہے اور یہ سب بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین اور شوگر کا زیادہ استعمال ہارمونل توازن میں خلل ڈالتا ہے جس سے بالوں کے پتلے ہونے اور گرنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اثر مردوں میں خاص طور پر نمایاں ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کا باقاعدہ استعمال مردوں کے گنج پن کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔ ان مشروبات میں بعض محرکات کی موجودگی بالوں کے گرنے کو تیز کر سکتی ہے، خاص طور پر جب اسے وقت کے ساتھ کثرت سے استعمال کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے