اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(ویب ڈیسک) رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔

گزشتہ برس پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتنے پر حکومتی سطح پر قومی ٹیم کی بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔

اس بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے، ایف آئی ایچ کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی گئی پوسٹ کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

پی ایچ ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے پی ایچ ایف کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، حیران کن طور پر پاکستان کے ساتھ فائنل کھیل کر گولڈ میڈل جیتنے والی جاپانی ٹیم کو بھی اس سال کے ایونٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

رواں برس 22 سے 29 نومبر تک ایپوہ میں شیڈول ایونٹ میں شامل ٹیموں میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے