اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معاشی استحکام حاصل کرلیا، نظام کی درستی کا عمل جاری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستی کا عمل جاری ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان پر ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن اپنے واضح نصب العین کا تعین کیا گیا، قرار داد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے، آج پاکستان ایک خودمختار مملکت اور ہم آزاد قوم ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ شوق شہادت کےجذبے سے سرشار ہماری بہادرافواج پاکستان کی شان بڑھارہی ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں مسلح افواج،رینجرز، پولیس اورسکیورٹی ادارے بہادری کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں، پیشہ وارانہ لیاقت کی حامل ہماری افواج شوق شہادت کے جذبے سے سرشارہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستا ن کے قابل شہری ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئے جہان آباد کر رہے ہیں، پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں ، عہد کریں ہم اسی جذبے سے محنت کریں گے، دیانت، لگن اور مسلسل محنت سے پاکستان کو ترقی یافتہ عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے