اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایجوکیشن اتھارٹیز کی لاپروائی، اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ التوا کا شکار

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہور نیوز) ایجوکیشن اتھارٹیز کی لاپروائی سے دس ہزار کے قریب اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا معاملہ لٹک گیا، ایجوکیشن اتھارٹیز دو ماہ بعد بھی خواہشمند اساتذہ کا ریکارڈ نہ بھجوا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک پاس اساتذہ کو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ دی جانی ہے، ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

موجودہ قوانین کے مطابق اساتذہ کیلئے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال ہے جو کم کرکے 50 سال کرنے کی تجویز ہے، چیف سیکرٹری کو قانون میں ترمیم کیلئے لکھا گیا تاہم تعداد کلیئر نہ ہونے سے محکمہ سکول ایجوکیشن سے ڈیٹا طلب کیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگا جس کا تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن  نے اساتذہ یونینز سے رابطہ کر لیا، اساتذہ یونینز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طور پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے خواہشمند اساتذہ کا ڈیٹا شیئر کر دیں، ڈیٹا آنے کے بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی عمر کو پچاس سال تک کیا جائے گا۔

قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے قانون میں پنجاب اسمبلی سے ترمیم کروائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے