اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی سفارتخانے اور یورپی یونین کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہور نیوز) امریکی سفارتخانے اور یورپی یونین کی سفیر نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ‎اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جسے امریکا نے ایک عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ وہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنا سکے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم 11 مارچ کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

رینا کیونکا نے کہا کہ ہماری گہری ہمدردیاں پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، چونکہ صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے، ہم یرغمالیوں کے لیے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے