اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور کے پوش ایریاز میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 27 لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے

11 Mar 2025
11 Mar 2025

(لاہور نیوز) شہر کے پوش ایریاز، گیٹڈ سوسائٹیز اور مارکیٹوں میں فوڈ اتھارٹی کے چھاپے جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے لاہور بھر میں کریک ڈاؤن کیا، اس دوران 1720 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 200 کو 27 لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے کئے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 یونٹ کی پروڈکشن بند، 1 مقدمہ درج ہوا۔

ٹولنٹن مارکیٹ میں 44 ہزار 500 کلو مرغیوں کی چیکنگ، 3150 کلو مردہ مرغیاں تلف، 3200 لٹر ملاوٹی دودھ، 120 کلو ایکسپائر اشیاء، 216 کلو آئل بھی تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے ٹولنٹن مارکیٹ میں 18 گودام اور سپلائر گاڑیوں میں موجود مرغیوں کا معائنہ کیا گیا، کچن ایریا میں ناقص سٹوریج، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ تھا، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں پائی گئیں، کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، صحت دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لئے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے، پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں، جعلساز مافیا کے خاتمے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے