اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دی ہنڈریڈ لیگ: 45 پاکستانیوں نے اپنے نام رجسرڈ کروا لیے

08 Mar 2025
08 Mar 2025

(ویب ڈیسک) برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ کیلئے ایک مرتبہ پھر 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹر کروا لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کھلاڑیوں نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا ہے جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل ہیں۔

نسیم شاہ 120000 یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 62 لاکھ سے زائد) کی ریزرو قیمت کیساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑیوں کے طور پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ عماد وسیم اور صائم ایوب 78 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد) میں ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

دریں اثنا آل راؤنڈر شاداب خان، حسن علی اور محمد حسنین 63000 پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ) کی ریزرو قیمت کے ساتھ لسٹ کا حصہ ہیں۔

اسی طرح محمد عباس، حیدر علی اور عماد بٹ سمیت کئی دیگر نے رجسٹریشن کرائی ہے لیکن انکی قیمت سامنے نہیں آئی، دنیا بھر سے کل 348 کھلاڑی دی ہنڈریڈ 2025 ڈرافٹ میں 8 فرنچائزز کا حصہ بننے کی کوشش کریں گے جو 12 مارچ کو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے